Get Alerts

گلوبل ساؤتھ کی قیادت کا دعویٰ دھول چاٹ گیا: مودی کی معاشی پسپائی بے نقاب، 'دی وائر' کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

گلوبل ساؤتھ کی قیادت کا دعویٰ دھول چاٹ گیا: مودی کی معاشی پسپائی بے نقاب، 'دی وائر' کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

نئی دہلی : بھارت کے معروف جریدے "دی وائر" نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) کی حالیہ کانفرنس میں بھارتی حکومت کی ذلت آمیز پسپائی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مودی سرکار نے عالمی تجارتی محاذ پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ گلوبل ساؤتھ کی قیادت کے دعوے محض ایک دھوکہ تھے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے ڈیجیٹل مواد کی ترسیل پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگانے کی امریکی شرط کو قبول کرنے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے کسانوں کے مفادات سے غداری کرتے ہوئے امریکہ سے وفاداری ثابت کر دی ہے، جس سے بھارت کو تجارتی میدان میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگز: