لکھنؤ:بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے لکھنؤ میں اس مقدمے کی رجسٹریشن کروائی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اس واقعے کو خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق کسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو فروغ دیتے ہیں بلکہ خواتین کی سماجی اور ذاتی آزادی کو بھی محدود کرتے ہیں۔