بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارمستعفی

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارمستعفی

نئی دہلی :بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاہے۔انھوں نے یہ قدم اتحادی جماعت کے سربراہ لالو پرشاد یادیو سے اختلافات کے باعث اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمارا تحادی جماعت کے سربراہ لالو پرساد یادیو سے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔2105 کے انتخات میں نتیش کمار کی جماعت جنتا دل یونائٹڈ اور لالو پرساد کی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے اتحاد نے بی جے پی کوشکست دی تھی۔
میڈیا سے گفتگو میں نتیش کمار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ان کے لیے حکومت چلانا ممکن نہیں رہا، اس لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ ریاستی اسمبلی میں لالو پرساد کی جماعت کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی تھیں تاہم انہوں نے نتیش کمار کو بطور وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔