کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 03، کبڈی گراؤنڈ کے قریب ایک بزرگ شہری کھلے نالے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بزرگ شہری اپنی سائیکل پر سامان لاد کر سڑک کنارے چل رہے تھے کہ اچانک توازن بگڑنے سے نالے میں جا گرے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اچانک نالے میں گر جاتا ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت کالے خاں ولد نامعلوم کے طور پر ہوئی، جن کی عمر تقریباً 70 سال بتائی جاتی ہے۔ وہ زمان ٹاؤن، سیکٹر 34 تھری کے رہائشی تھے۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نالے کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا،