برن: فیفا نے 2026 کے عالمی کپ کے لیے انعامی رقم میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے اور کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے مالی معاونت کی نئی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آئندہ سال ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم منظور کی گئی ہے، جو پچھلے عالمی کپ کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو بہتر مالی وسائل فراہم کرنا اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
فیفا کے مطابق، یہ ریکارڈ انعامی رقم کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عالمی سطح پر فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ٹورنامنٹ کے دوران مختلف مراحل میں ٹیموں کو فراہم کی جانے والی انعامی رقم بھی اس بجٹ میں شامل کی گئی ہے تاکہ عالمی کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں اپنے وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کر سکیں۔