فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر کاغذات نامزدگی جاری

فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر کاغذات نامزدگی جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءفیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جاری اور جمع کرانے کا آج پہلا دن ہے اور اب تک 8 کاغذات نامزدگی جاری ہو چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر ندیم حیدر نے بتایا ہے کہ اب تک پیپلز پارٹی کے 3 اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ 
پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، اسلام الدین شیخ اور ایوب کھوسہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جبکہ ایم کیو ایم کے ریحان منصور، خواجہ سہیل منصور، ناصر خان، عبدالرؤف خان اور سید شاکر علی نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کسی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کئے۔ 
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی جبکہ فیصل واوڈا نے نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔ 
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر 9 مارچ کو انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں