Get Alerts

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق "انسپائرڈ گیمبٹ" سے دفاعی تعلقات مستحکم  

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق

اسلام آباد :پاکستان اور امریکی افواج نے رواں ہفتے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں مشترکہ مشق "انسپائرڈ گیمبٹ" مکمل کی، جس کا مقصد دفاعی تعلقات اور باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے مطابق، یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اعتماد، ہم آہنگی اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی۔ امریکی حکام نے اس تربیتی سرگرمی کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیا ہے۔

اس مشق نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی سطح پر انسداد دہشت گردی کی مشترکہ صلاحیتوں کو بھی بڑھایا۔

ٹیگز: