پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے، دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی: اسد قیصر

پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے، دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی: اسد قیصر
سورس: File

اسلام آباد:  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔  جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو ملک تباہ نہیں ہوتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کی اپنی مرضی ہے وہ ہمارا پرانا دوست تھا۔ اسکو جو سوٹ کرتا ہے وہ کرے ہمارا اپنا راستہ ہے اسکا اپنا راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کتنے لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں اسکا علم نہیں  ہے۔ 

  اسد قیصر نے کہا کہ جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو ملک تباہ نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے  آئندہ انتکابات میں پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ 

واضح رہے سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف صوابی میں درج اینٹی کرپشن کا مقدمے میں  عدالت نے ان کی دس روزہ  حفاظتی ضمانت منظور  کر لی ہے۔  عدالت کا اینٹی کرپشن کو دس روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا۔

عدالت نےاسد قیصر کو پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور   شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم  بھی جاری کر دیا۔ 

مصنف کے بارے میں