Get Alerts

پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، معطل 26 ارکان کی بحالی کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، معطل 26 ارکان کی بحالی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور معطل 26 ارکان کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایم پی اے رانا محمد اقبال کی صدارت میں ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، جس میں فریقین نے نازیبا الفاظ کے استعمال سے اجتناب کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے سپریم ہوں گے اور ایوان میں گالی گلوچ کی روایات کو جاری نہیں رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بتایا کہ معطل ارکان کو بحال کرنے کا عمل آئندہ رولنگ کے مطابق ہوگا تاکہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکے۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ مذاکرات کا یہ تیسرا دور تھا اور حکومت کے ساتھ اتفاق رائے ہوا ہے کہ ایتھکس کمیٹی کو فعال کیا جائے گا تاکہ ایوان کا ماحول بہتر بنایا جا سکے۔

ٹیگز: