لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق ایم پی اینڈی برنہم کو لیبر پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے، جو کیئر سٹارمر کی جگہ برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے۔
اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ کیئر سٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی نے بدترین شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔
نومنتخب لیبر سربراہ کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ کے ارکان کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم نئی کابینہ میں پارٹی کے تمام دھڑوں کی نمائندگی ہوگی۔
اینڈی برنہم نے کہا کہ صرف مختلف رائے رکھنے کی بنیاد پر کسی بھی لیبر رکن کو معطل یا سزا نہیں دی جائے گی۔