Get Alerts

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر، کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد عہدہ سنبھال لیا

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر، کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد عہدہ سنبھال لیا

لندن:اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر ہوگئے ہیں۔ وہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا۔ اس سے قبل بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کے دوران برطانوی بادشاہ نے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی، جسے اینڈی برنہم نے قبول کرلیا۔

اینڈی برنہم برطانیہ کے 59ویں وزیراعظم اور گزشتہ 10 برسوں میں ساتویں وزیراعظم ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برطانوی سیاست میں اصلاحات کے لیے کام کریں گے اور سیاست کو چند مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رکھا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو دکھائیں گے کہ برطانیہ اپنا استحکام بحال کرسکتا ہے، جبکہ ملک کو ایک نیا معاشی ماڈل فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت برطانیہ کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا۔

اینڈی برنہم نے تعلیمی نظام میں تبدیلی کے ذریعے نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے، سیاست کو باہمی تعاون اور اتفاق رائے پر مبنی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی اقدامات کی لاگت کا باقاعدہ تخمینہ پیش کیا جائے گا اور رواں سال کے آخر میں نیا 10 سالہ قومی منصوبہ بھی سامنے لایا جائے گا۔

ٹیگز: