واشنگٹن:برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اپنی اہلیہ ملکہ کامیلا کے ہمراہ اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز پر شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں اعلیٰ امریکی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔
پہلا سرکاری دورہ: تخت نشینی کے بعد بطور بادشاہ یہ ان کا پہلا امریکی دورہ ہے۔ شاہ چارلس اپنے چار روزہ قیام کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول سے ملاقات کریں گے۔
برطانوی بادشاہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جسے انتہائی اہم سفارتی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔
خصوصی تقریبات: یہ دورہ امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، جس میں وائٹ ہاؤس میں سرکاری ضیافت بھی شامل ہے۔
عالمی مبصرین کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد برطانیہ اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کر کے "خصوصی تعلقات" (Special Relationship) کو ازسرِ نو مضبوط بنانا ہے۔ شاہی جوڑا واشنگٹن کے علاوہ نیویارک اور دیگر شہروں کا دورہ بھی کرے گا، جس کے خطے کی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔