Get Alerts

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا ریلیف، فی تولہ 3,600 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا ریلیف، فی تولہ 3,600 روپے سستا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 994 ڈالر تک آ گئی ہے۔
 
 
 
 

ٹیگز: