لاہور اسلام آباد موٹروے کی " برمودا ٹرائینگولر" پر ایک اور حادثہ ، 12 افراد جاں بحق 

لاہور اسلام آباد موٹروے کی

کلر کہار : لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلر کہار کے قریب ایک اور بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مسافروں میں تین خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، حادثہ سالٹ رینج میں پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس راولپنڈی سے  جھنگ جا رہی تھی، حادثہ سالٹ رینج کے مقام پر پیش آیا۔

واضح رہے کہ کلر کہار کے قریب سالٹ رینج میں متعدد حادثات ہوچکے ہیں۔ رواں سال فروری میں باراتیوں کی بس کو حادثہ ہوا تھا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ 2011 میں سکول بس حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 25 طلبہ سمیت 34 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔