Get Alerts

اقوام متحدہ میں بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ کا مطالبہ، پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر زور

اقوام متحدہ میں بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ کا مطالبہ، پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر زور

اسلام آباد: امریکی جریدے "دی ڈپلومیٹ" نے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں کہا ہے کہ امریکا کو اقوام متحدہ میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کی بلیک لسٹنگ کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے، مجید بریگیڈ اور افغانستان میں موجود ان کے مبینہ محفوظ ٹھکانے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ پاکستان اور چین ان تنظیموں کو عالمی سطح پر سفارتی اور مالی طور پر تنہا کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کر چکے ہیں۔

تجزیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا پہلے ہی ان تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے، اس لیے اقوام متحدہ میں ان کے خلاف کارروائی میں تاخیر سوالات کو جنم دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: