’حکومت کی ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اپوزیشن جو کرتی ہے اسے کرنے دیں‘

’حکومت کی ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اپوزیشن جو کرتی ہے اسے کرنے دیں‘
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور مہنگائی پر قابو پانا ہے ، اپوزیشن جو کرتی ہے اسے کرنے دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈھائی سال گزر گئے اور اب ہمیں مزید محنت کرنی ہے، حکومت کی ترجیحات عوام کو ریلیف دینا ہے اور سب اسی پر توجہ دیں، اپوزیشن جو کرتی ہے اسے کرنے دیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس ملک میں تھوڑے سے لوگ امیر اورغریبوں کا سمندر ہو وہ ملک محفوظ نہیں ہوتا، قوم فوڈ سیکورٹی کا سوچ ہی نہیں رہی ہے، کرنسی گرتی ہے تو ہر چیز پر اثر پڑتا ہے، مہنگائی بڑھتی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا، ہماری غربت سب سے بڑا چیلنج ہے، ہماری سب سے زیادہ توجہ غریب کو اوپر لانے پر ہے، غذائی تحفظ ایک اہم مسئلہ ہے جس کا پوری دنیا کو سامنا ہے، ہم سماجی تحفظ یقینی بنانے کیلئے احساس پروگرام لائے، بلین ٹری منصوبے اور احساس پروگرام کو بین الاقوامی پذیرائی ملی، ہم نے افغانستان میں امن لانے کیلئے کوشش کی۔