آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ ریلیز کر دیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے  ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ شئیر کیا گیا ہے،  4 منٹ دورانیے کے اس ملی نغمے میں کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہردوں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘  قوم کے عزم کا اظہار ہے، ملی نغمہ قوم کو خوشحالی کے راستے پر اتحاد اور ثابت قدمی کی ترغیب دیتا ہے۔

گلوکار شجاع حیدر اور یشال شاہد نے  ملی نغمہ ’شاد رہے پاکستان‘ کو اپنی آواز دی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری  یاسر جسوال نے کی ہے۔

مصنف کے بارے میں