Get Alerts

پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز کی کارروائیاں تیز، سینکڑوں کشمیری نشانے پر،بڑے پیمانے پر جعلی سرچ آپریشنز کا آغاز 

پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز کی کارروائیاں تیز، سینکڑوں کشمیری نشانے پر،بڑے پیمانے پر جعلی سرچ آپریشنز کا آغاز 

سری نگر : پہلگام حملے کے بعد بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جعلی سرچ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں ان اقدامات کو کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کرنے کی ایک منصوبہ بند کارروائی قرار دے رہی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے گئے اور کم از کم 25 نوجوانوں کو بغیر کسی واضح الزام کے حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بند کر دی ہیں تاکہ زیادتیوں کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جا سکے۔

دی اکنامک ٹائمز اور الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق، صرف اپریل کے اواخر سے اب تک 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 15 مئی کو پلوامہ میں تین نوجوانوں کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا، جب کہ دیگر پانچ افراد کو گزشتہ ہفتے نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین اور شہداء کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شہید نوجوان نہتے اور بے گناہ تھے، اور ان کا کسی غیرقانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے بھارتی کارروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: