سیلفی کے جنون سے ہلاکتوں میں بھارت سب سے آگے نکل گیا

دنیا بھر میں سیلفی کے شوقین اس شوق کے ہاتھوں اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں لیکن بھارت کو اس حوالے سے انفرادیت حاصل ہے اور وہ یہ ہے کہ سیلفی کے باعث ہونے والی اموات میں بھارت سرفہرست ہے

سیلفی کے جنون سے ہلاکتوں میں بھارت سب سے آگے نکل گیا

کراچی : دنیا بھر میں سیلفی کے شوقین اس شوق کے ہاتھوں اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں لیکن بھارت کو اس حوالے سے انفرادیت حاصل ہے اور وہ یہ ہے کہ سیلفی کے باعث ہونے والی اموات میں بھارت سرفہرست ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خوبصورت یا پرخطر مقامات پر سیلفی بنانے کے جنون نے دو سال میں 127 افراد کو موت کی نیند سلا دیا، مارچ دو ہزار چودہ سے ستمبر دو ہزار سولہ کے دوران سب سے زیادہ سیلفی سے ہلاکتیں بھارت میں ہوئیں، جہاں سیلفی لیتے 76 افراد موت کی وادی میں اتر گئے۔پاکستان نو ہلاکتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے  جبکہ امریکا میں آٹھ جبکہ روس میں سیلفی لیتے ہوئے چھ افراد جانیں گنوا بیٹھے۔

سیلفی لیتے 29 افراد پہاڑوں اور عمارتوں سے گر کر ہلاک ہوئے جبکہ 11 افراد ٹرین کی ٹکر سے موت کے گلے جا لگے۔جہاں سیلفی لینے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اس کے سبب ہونے والی اموات بھی بڑھتی جارہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں سیلفی بنانے کے جنون نے 73 افراد کی جان لی، سال 2015 میں سیلفی لینے کے دوران جان سے جانے والوں کی تعداد 39 رہی جبکہ سال 2014 میں 15 افراد نے اس شوق کے ہاتھوں اپنی قیمتی جان گنوائی۔