17اکتوبر ،روس میں آنے والے کیمونسٹ انقلاب کی 100ویں سالگرہ

17اکتوبر ،روس میں آنے والے کیمونسٹ انقلاب کی 100ویں سالگرہ

ماسکو:دنیا کی تاریخ کا انوکھا کارنامہ۔مزدورں نے عالمی طاقت کو شکست دے دی،روس میں آنے والے کیمونسٹ ،انقلاب کو سو سال مکمل ہو گئے۔ مزدوروں اور کسانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر شاہی حکومت کا خاتمہ کیا۔

17 اکتوبر کو روس میں دنیا کی پہلی سوشلسٹ ریاست قائم کی گئی ،کارل مارکس کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنے والی پارٹیوں نے انقلاب برپا کر دیا،روس میں انقلاب کے بیج 1905 کھیتوں میں کام کرنے والے مزارعوں کی تحریک نے بوئے تھے۔

انقلاب ِروس کے پہلے حصے فروری میں زار کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور عبوری حکومت قائم ہوئی ،زارِ روس کے زوال کے بعد انقلابی رہنما ولادی میر لینن روس پہنچے۔اکتوبر میں اشتراکیوں نے عبوری حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔اس انقلاب سے دنیا بھر کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی جدوجہد کے لیے حوصلہ ملا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں