Get Alerts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے اہم ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی طے پایا کہ کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا، لیکن شرپسند عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظمؒ کے پاکستان میں شرپسند اور انتہاء پسند عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے فروغ میں علمائے کرام کی اہم خدمات ہیں، اور پائیدار امن اور رواداری کے قیام کے لیے تمام طبقات کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم کا فروغ ایک مشترکہ فریضہ ہے، جس میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ٹیگز: