Get Alerts

وزیر اعظم عمران خان کی جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان کی جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک جاپان دوستی مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جاپان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر یوشی ہیڈے سوغا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں پاک جاپان دوستی مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں، دونوں ممالک میں بڑھتے اشتراک کو مزید تقویت دینے کے لیے کام کیا جائے گا۔