Get Alerts

ڈیٹنگ شو "لازوال عشق" پر تنقید اور بائیکاٹ کی مہم، پیمرا نے ردعمل دے دیا

ڈیٹنگ شو

کراچی: اردو زبان کے پہلے ڈیٹنگ ریئلٹی شو "لازوال عشق" کے ٹیزر کے اجرا کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ صارفین نے شو کو "غیر اخلاقی" قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

عوامی ردِعمل کے پیش نظر پیمرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام صرف سوشل میڈیا، خصوصاً یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے، اس لیے یہ پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

شو کے ٹیزر میں اداکارہ عائشہ عمر کو میزبان کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، جو ترکیہ کے مقامات پر نظر آتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شو میں چار مرد اور چار خواتین ایک بنگلے میں رہیں گے، اور ان کی سرگرمیوں کیمرے میں ریکارڈ کی جائیں گی۔

یہ پروگرام ترکیہ کے ریئلٹی شو "عشق آداسی" سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے، اور مغربی شوز جیسے "Love Island" اور "Too Hot to Handle" سے مشابہت رکھتا ہے۔ تقریباً 100 اقساط پر مشتمل یہ شو صرف یوٹیوب پر پیش کیا جائے گا۔

پیمرا نے واضح کیا ہے کہ چونکہ یہ کسی لائسنس یافتہ چینل پر نشر نہیں ہو رہا، اس لیے اس پر ادارے کا ضابطہ لاگو نہیں ہوتا۔

ٹیگز: