دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ان کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی کے سخت تحفظات اور باضابطہ شکایت کے باوجود، آئی سی سی حکام نے طے کیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے، تاہم ان سے معافی نامہ تحریری طور پر طلب کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اینڈی پائی کرافٹ ایک آن لائن اجلاس میں اپنی غلطی تسلیم کریں گے اور "سپرٹ آف کرکٹ" کے ضابطوں کی خلاف ورزی سے متعلق وضاحت پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد ریفری کے رویے پر شدید اعتراض اٹھایا تھا، خاص طور پر میچ کے اختتام پر روایتی ہینڈ شیک نہ کرانے اور ریفری کی مبینہ خاموشی پراعتراض کیاگیا تھا۔