Get Alerts

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، واقعے کو "مس کمیونیکشن" قرار دیا

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، واقعے کو

دبئی:ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے بالآخر معافی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے ذاتی طور پر رابطہ کرکے 14 ستمبر کے واقعے پر معذرت کی ہے۔

اینڈی پائی کرافٹ نے واقعے کو "مس کمیونیکشن" یعنی غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں تھا۔

دوسری جانب، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی 14 ستمبر کو میچ کے دوران ممکنہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی باقاعدہ انکوائری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی آئندہ چند روز میں معاملے کی مکمل چھان بین کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد ریفری کے رویے اور "ہینڈ شیک تنازع" پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی۔

ٹیگز: