Get Alerts

پی سی بی کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ، آئی سی سی اور ایم سی سی کو احتجاجی خط

پی سی بی کا میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ، آئی سی سی اور ایم سی سی کو احتجاجی خط

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی سی بی نے اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو تفصیلی خط ارسال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ نے ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی۔ رپورٹ کے مطابق میچ ریفری نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان آغا سلمان سے کہا کہ وہ بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کریں۔ اس کے علاوہ پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر کو ہدایت کی کہ یہ تمام معاملہ کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ نہ ہو۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کا یہ طرز عمل آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے اور کھیل کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھاتا ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے مبینہ طور پر اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے کی ہدایات دی گئی تھیں، جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں بلکہ میچ ریفری کو فوری طور پر ان کے فرائض سے سبکدوش کیا جائے تاکہ کھیل کی غیر جانبداری اور وقار برقرار رہ سکے۔

ٹیگز: