اسلام آباد:پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے 2026 سے 2031 تک کے لیے اپنا پانچواں کنٹری پروگرام فریم ورک آسٹریلیا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ آئی اے ای اے جنرل کانفرنس کے دوران دستخط کر دیا ہے، جس کی تفصیلات سرکاری پاکستانی ٹیلی ویژن نے جاری کی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجا علی رضا انور اور آئی اے ای اے کے محکمہ تکنیکی تعاون کے سربراہ ہوا لیو نے دستخط کیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فریم ورک قومی ترجیحات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرتی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
یہ معاہدہ طویل المدتی تعاون پر مبنی ہے اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے، بین الاقوامی ذمہ داریوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے۔