Get Alerts

چین کا امریکا اور ایران پر جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

 چین کا امریکا اور ایران پر جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

بیجنگ: چین نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں اور جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت کریں۔

 بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کو مزید بڑھانے کے بجائے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔

 ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران تنازع کے سفارتی حل کے لیے تیار ہے، تاہم قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے بھی پرعزم ہے۔

 عباس عراقچی نے خطے میں موجودہ صورتحال پر ایران کے مؤقف سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ کسی بھی سفارتی کوشش میں ایران کے بنیادی قومی مفادات اور خودمختاری کا تحفظ ضروری ہے۔

 چین نے اس موقع پر جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگز: