Get Alerts

پنجاب میں موسلا دھار بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں موسلا دھار بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور: لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور مریدکے سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں نمایاں کمی آگئی ہے، تاہم متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 بارشوں کے پیش نظر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز فعال ہیں، جہاں سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران شہریوں کی حفاظت اور نکاسی آب کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی صوبے میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

ٹیگز: