Get Alerts

پنجاب میں سیلاب کے بعد موسلا دھار بارش، متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

پنجاب میں سیلاب کے بعد موسلا دھار بارش، متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

لاہور: پنجاب اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ چنیوٹ، شیخوپورہ، جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ چنیوٹ میں دو گھنٹے سے زائد مسلسل بارش نے ریسکیو سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیر معمولی سیلاب کے بعد قریبی دیہات خالی کرائے جا رہے ہیں، جبکہ جھنگ میں تاریخی پل کے قریب شگاف ڈال دیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑے جانے کے بعد خوشاب کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ادھر پشاور، باغ آزاد کشمیر، اور جی ٹی روڈ سمیت متعدد مقامات پر بارش سے سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

ٹیگز: