Get Alerts

گھروالوں نے 22 سالہ لڑکی کو جلا کر مار ڈالا

گھروالوں نے 22 سالہ لڑکی کو جلا کر مار ڈالا

گجرات: نواحی گاو¿ں سوک کلاں میں پسند کی شادی کی ضد پر گھر والوں نے 22 سالہ لڑکی کو زندہ جلاڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

گجرات: نواحی گاؤں سوک کلاں میں پسند کی شادی کی ضد پر گھر والوں نے 22 سالہ لڑکی کو زندہ جلاڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے گاؤں سوک کلاں میں 22 سالہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس کی ماں، نانا اور بھائیوں نے ناراضی کا اظہار کیا اور لڑکی کو کمرے میں بند کرکے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تاہم بعد میں لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکی کی ہلاکت سے قبل کا اس بیان قلمبند کیا تھا جس کی روشنی میں اس کے بھائی، ماں اور نانا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔