عالمی سکواش فیڈریشن کی 51 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس 2021ءکی میزبانی پاکستان کو مل گئی

عالمی سکواش فیڈریشن کی 51 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس 2021ءکی میزبانی پاکستان کو مل گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: عالمی سکواش فیڈریشن کی 51 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس 2021ءکی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے جو رواں سال اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر ورلڈ سکواش فیڈریشن مس زینا وولڈریج نے کہا ہے کہ سکواش کے کھیل میں پاکستان کا بہت اہم مقام ہے اور سکواش کے سابق عالمی نمبر ونز اور عالمی چیمپینز کا تعلق پاکستان سے ہے، اس لئے ورلڈ سکواش فیڈریشن کی سالانہ جنرل میٹنگز کی دوسری نصف سنچری کا آغاز بھی پاکستان سے ہی ہونا چاہئے۔ 
واضح رہے کہ سکواش لیجنڈ جہانگیر خان ورلڈ سکواش فیڈریشن کے سفیر ہیں جبکہ یہ کانفرنس پاک فضائیہ اور سیرینا ہوٹل کے اشتراک سے 24 تا 28 نومبر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس پر پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس کی میزبانی ملنا سکواش کیلئے پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف ہے۔
پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ عالمی سکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد سینئر وائس پریذیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہے جبکہ عالمی سکواش فیڈریشن بورڈ کے ڈائیریکٹرز خصوصاَ صدر زینا وولڈریج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔