Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4500 روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4500 روپے مہنگا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم آج دوبارہ قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: