Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 ہزار روپے مہنگا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 ہزار روپے مہنگا

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار روپے کا  اضافہ ہونے سے ،  فی تولہ سونا 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے میں  مل رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 430 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھنے کو ملی، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,375 ڈالر ہو گیا۔

ٹیگز: