Get Alerts

اگر امریکا ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا تو چین سے بھی نہیں الجھنا چاہیے: بیلاروس صدر

اگر امریکا ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا تو چین سے بھی نہیں الجھنا چاہیے: بیلاروس صدر

منسک: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران کے ساتھ مؤثر انداز میں نمٹنے میں ناکام رہا ہے تو اسے چین جیسے بڑے ملک کے ساتھ بھی محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔

روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ امریکا کو جس حد تک طاقتور سمجھا جاتا ہے، وہ حقیقت میں اس کے برابر نہیں۔ ان کے مطابق اگر واشنگٹن ایران کا سامنا کرنے میں مشکلات کا شکار ہے تو چین جیسی عالمی طاقت کے سامنے اس کی صلاحیت مزید محدود ہو جائے گی۔

الیگزینڈر لوکاشینکو نے مزید کہا کہ امریکا کے بنیادی مفادات تیل اور گیس کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرنے سے جڑے ہیں، اور وہ اس مقصد کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے۔

خود پر “آمریت” کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وینزویلا، کیوبا اور مشرق وسطیٰ میں امریکا کی پالیسیاں اصل میں آمریت کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خود کو جمہوریت کا علمبردار قرار دیتا ہے، لیکن وہاں حقیقی جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام نظر نہیں آتا۔

مغربی انسانی حقوق کے دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ہزاروں کلومیٹر دور ایک خودمختار ملک میں ایک تعلیمی ادارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔
 
 
 

ٹیگز: