Get Alerts

عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا

عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم کے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے نومنتخب 22 ویں وزیراعظم عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محمد اعظم کو نیا سیکرٹری مقرر کر دیا گیاہے جبکہ سہیل عامر کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

کیبنٹ ڈویژن نے عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل محمد اعظم ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سیفران تعینات تھے جبکہ وہ سیکرٹری کے پی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔