92ورلڈ  کپ پلیئرز کی عمران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

92ورلڈ  کپ پلیئرز کی عمران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد :92ورلڈ  کپ پلیئرزکی عمران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔اسلام آباد میں عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے آئے 92 ورلڈ کپ پلیئرز نے حلف برادری تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کیساتھ ملاقات میں عمران خان نے عمران خان نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا کیونکہ وزیر اعظم عمران خان ڈپارٹمنٹل کرکٹ کوتباہی کی جڑ سمجھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادرنے عمران خان کوڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔ایک سابق کرکٹر کاریجن کی تعداد 16کرنے اورری لیگشن سسٹم متعارف کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔

  

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان ریجنل کرکٹ کے فروغ کا ارادہ رکھتے ہیں۔بھارت سے آئے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان سے پوچھا اگلاچیئرمین پی سی بی کون ہوگا؟سدھو کے سوال پرعمران احسان مانی کی طرف مسکراکردیکھتے رہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ ڈھانچے کی بہتری میں ایک دوماہ لگیں گے۔