بارش سے متاثرہ میچ پر کوئی شکوہ نہیں کرسکتے ,وقار یونس

بارش سے متاثرہ میچ پر کوئی شکوہ نہیں کرسکتے ,وقار یونس


ساؤتھمپٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں لیکن وہ ٹیسٹ میچز ڈے نائٹ کھیلنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز باؤلنگ کے باعث عالمی شہرت رکھنے والے باؤلر اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ دن تک ٹیسٹ میچ جاری رکھنا لمبا ہو جائے گا۔

وقار یونس نے کہا کہ خراب موسم کے باعث میچ کے مکمل نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ میچ پر کوئی شکوہ نہیں کرسکتے ہیں۔ساوَتھمپٹن میں ویڈیولنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ ہوتوخراب موسم ایک بڑا فیکٹربن جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس نے کہا کہ اگلے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی کے بارے میں وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم تین ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنےکا تجربہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز ڈے نائٹ کھیلنے کی تجویزکی حمایت کرتا ہوں۔ وقار یونس نے دعویٰ کیا کہ پورا میچ ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کرسکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے بہت شاندار بیٹنگ کی۔