بونیر : خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بونیر، باجوڑ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے عوام نے آرمی فلڈ ریلیف آپریشن میں پاک فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ پاک فوج کے جوان دن رات محنت کرتے ہوئے یہاں پہنچے اور ہر ممکن مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے مشکل وقت میں ہمیں سہارا دیا جب کوئی اور پہنچ نہیں سکا۔
علاقہ مکینوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کر رہے تھے اور بچوں، خواتین و بزرگوں کی حفاظت یقینی بنا رہے تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے سیاسی نمائندے اس مشکل وقت میں ہمارے قریب بھی نہیں آئے، لیکن پاک فوج ہر حال میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی۔
عوام کا کہنا تھا کہ وہی فوج جسے بعض لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اسی فوج نے اپنی مشینری اور جانفشانی کے ساتھ ہماری مدد کی۔ ہم پاک فوج کے جذبے اور خدمت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔