ماسکو میں کیٹ شو میں 1000 بلیوں کی شرکت

ماسکو میں کیٹ شو میں 1000 بلیوں کی شرکت

ماسکو: بلیوں کی کئی زندگیاں ہوتی ہیں یا نہیں؟ اس بات پر کچھ لوگ یقین کرتے ہیں جبکہ اکثر اسے جھوٹ ہی قرار دیتے ہیں، لیکن یہ ضرور سب مانتے ہیں کہ بلیوں کے بے شمار روپ ہوتے ہیں۔

معصوم سی بھیگی بلی جب غصہ کر جائے کچھ پتہ نہیں چلتا۔


بلی خود کو ماڈل مان کر فوٹوگرافر کو نہایت انہماک سے دیکھنے سے گریز نہیں کرتی—
 


کچھ بلیاں ساتھی بلیوں پر خفا بھی دکھائی دیں گی—

 

کالی، سفید، بھوری اور چتکبری شیر کی خالاوؤں کی حالیہ ’کٹی پارٹی‘ روس کے شہر ماسکو میں ہوئی، جہاں 100 کی تعداد میں مختلف رنگوں، نسل، عمر اور مزاج کی بلیوں نے شرکت کی۔


کچھ بلیوں نے اپنے مالکوں کے ساتھ بڑے آرام سے تصاویر بنائیں تو چند بلیاں ایک دوسرے کو آنکھیں دکھاتی نظر آئیں۔

پنجرے کے اندر تو کچھ پنجرے سے باہر، فوٹوگرافر نے بھی ہزاروں کی تعداد میں موجود ان بلیوں کی ہر رخ سے تصاویر بنائیں۔

بلیوں کے مالکان نے بھی کیٹ شو میں ان کی خصوصیات بڑھ چڑھ کر بتائیں۔