میں مہاجر ہوں مجھے اپنے مہاجر ہونے پر بہت فخر ہے، مصطفی کمال

میں مہاجر ہوں مجھے اپنے مہاجر ہونے پر بہت فخر ہے، مصطفی کمال

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کا نام ،نشان کراچی کی ترقی اور منشور پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جو پودا لگایا تھا اج وہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے جس کی شاخیں پورے پاکستان کے کونے کونے ، چپے چپے میں پھیل گئی ہے اور لوگ جو ق در جو ق ہمارے قافلے میں جڑے رہیں ۔

ان خیالات عوامی رابطہ مہم کے لئے سلسلے میں نارتھ ناظم آبادمیں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد اور دیگر ذمہ دارن بھی موجود تھے .انہوں نے کہاکہ میں مہاجر ہوں مجھے اپنے مہاجر ہونے پر بہت فخر ہے لیکن مہاجروں کا فخر یہ ہے کہ وہ لیاری اور چکرا گوٹھ نہ جا سکیں یا یہ کہ مہاجر قیادت کو پختون کوئٹہ اور بلوچستان میں بلوچ میں کندھوں پر اٹھائیں.مہاجروں کے درمیان سے نکالنے والے کسی مہاجر قوم کو پورا پاکستان مسیحا سمجھیں اوراپنا نجات دہندہ سمجھیں ۔انہوں نے کہاکہ میں مہاجر ہو ں مگر مہاجر ہونے کے ناطے کسی بھی مسالک اورزبان بولنے والے سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہاجر نام پر اس قوم کو ایک دفعہ پھر دھوکا دیا جارہاہے اور آج بھی مینڈنٹ مہاجر نام پر ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  کراچی میں کوئی ایم پی اے نہیں ہے کوئی مئیر نہیں سب چاند پر گئے۔ کراچی کے لوگون نے کسی کو ووٹ نہیں دے رہا ، مہاجر وں کو اور کیا دیں گے پینے کا پانی صاف نہیں. 25ہزار نوجوانوں کی لاشیں دیں دی دنیا میں کی ایم کیوایم واحد پار ٹی شہدا قبرستان بنا کر رکھا ہے انہوں نے کہاکہ آسمان سے کوئی فرشتہ نہیں اترے گا ہمارے حالات بدلنے کے لئیے نہیں ہمیں خود اٹھانا ہو گا. 24 دسمبر کو ہونے والے جلسے میں آپ لوگ بھر پور طاقت میں شرکت کیونکہ یہ آپ کی تقدیر کے فیصلے کا جلسہ ہے ۔