سال 2018 ءمیں شوبز کی معروف شخصیات جن کی شادی ختم ہوگئی

سال 2018 ءمیں شوبز کی معروف شخصیات جن کی شادی ختم ہوگئی
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

لاہور:سال 2018 ءبھی اختتام کو پہنچنے والا ہے اور اس سال بھی کسی کا گھر بنا تو کسی کا ٹوٹا اور متعدد معروف شخصیات بھی اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئیں۔رواں سال شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے جیون ساتھی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور طلاق لے لی۔سال 2018 ءمیں جن شخصیات نے ایک دوسرے سے اپنے راستے جدا کرلئے وہ درج ذیل ہیں:-
صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت اللہ

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت جوڑی مارننگ شو کی میزبان اور ڈرامہ اداکارہ صنم بلوچ اور اداکار عبداللہ فرحت اللہ کی تھی جو کہ اسی سال ٹوٹ گئی۔اس جوڑی کے ٹوٹنے کے بارے کسی کو بھی یقین نہیں تھا لیکن اس تلخ حقیقت سے خود صنم بلوچ نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ اب ان کی شادی ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے عبداللہ فرحت اللہ سے طلاق لے لی ہے۔


صنم بلوچ اور عبداللہ فرحت اللہ کی طلاق کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب صنم بلوچ نے اپنا نام تبدیل کرلیا ،تاہم انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے نجی معاملات میں دخل اندازی کرنیوالوں کو منع کردیا ۔لیکن کچھ ہی عرصہ بعد صنم بلوچ نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی طلاق کے بارے بتایا۔

وینا ملک اور اسد خٹک

تصویر بشکریہ فیس بک


اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک جن کی شادی شروع سے ہی مشکلات سے گزری کبھی لڑائی تو کبھی صلح کے بعد آخر کار دونوں نے ایک دوسرے کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہنے کا فیصلہ بھی اسی سال میں کیا۔وینا ملک جنہوں نے بھارتی ریالٹی شو بگ باس میں کام کرنے کے دوران متنازعہ قسم کی شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ کافی عرصہ خبروں کی زینت بھی رہی۔بعدازاں اداکارہ کی شادی اسد خٹک کےساتھ 2013 ءمیں ہوئی،تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور رواں سال ختم ہوگئی۔وینا ملک اور اسد خٹک کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔
فضا علی اور فواد فاروق

تصویر بشکریہ فیس بک


پاکستانی ٹی وی ڈرامو ں کی معروف اداکارہ اور نجی ٹی وی چینل میں گیم شو میں میزبانی کے فرائض انجا م دینے والی فضا علی بھی رواں سال ہی فواد فاروق سے علیحدہ ہوگئی۔فضا علی اور فواد فاروق کی شادی 2009 میں ہوئی تھی ۔لوگوں کو اداکارہ کی طلاق کے بارے اس وقت پتا چلا جب فضا علی نے ایاز ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کے بارے اعلان کیا۔
عائشہ لینیا اور شہباز شگری

تصویر بشکریہ ٹوئٹر


شوبز انڈسٹری میں سب سے خوبصورت جوڑی کی وجہ سے پہچانے جانے والے اداکار و ڈائریکٹر شہباز شگری اور ماڈل عائشہ لینیا جنہوں نے 2012 ءمیں شادی کی نے بھی رواں سال ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔عائشہ جو کہ دوسال سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رہیں نے اچانک اپنی شادی ٹوٹنے اور طلاق کی خبر دیکر سوشل میڈیا میں واپسی کی اور ان کی پہلی خبر ہی طلاق کی تھی۔
متھیرااور فاران جے مرزا

تصویر بشکریہ فیس بک 


پاکستان کی متنازعہ ترین ماڈل و اداکارہ متھیرا جنہوں نے اپنی شادی کی خبر بھی متنازعہ طریقے سے اس وقت دی تھی جب وہ ماں بننے والی تھی جبکہ لوگوں کی جانب سے ان پر کافی تنقید اور طرح طرح کے الزامات بھی لگائے جارہے تھے۔متھیرا نے بھی رواں سال ہی دبئی سے تعلق رکھنے والے گلوکار فاران جے مرزا سے طلاق لے لی تھی۔اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق بتایا تھا کہ انہوں نے فاران سے ایک نجی تقریب میں 2012 ءمیں شادی کرلی تھی جبکہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔تاہم یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔