پاکستان کے لیے خوشخبری،   بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

 پاکستان کے لیے خوشخبری،   بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

کراچی :پاکستان کے لیے خوشخبری،   بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں    ابتدائی پانچ مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  اس حوالےسے سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کی ہے۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال نومبر میں ملک میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ملکی نجی شعبے میں 15 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور سرکاری شعبے سے 30 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔ 


نومبرمیں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہی جبکہ پورٹفولیو سرمایہ کاری 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہی۔نومبر کے اعداد شامل کرکے پانچ مہینوں میں 69 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ 


جولائی سے نومبر تک ملکی نجی شعبے میں 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جس میں 65 کروڑ 61 لاکھ ڈالر براہ راست جبکہ 3 کروڑ 84 لاکھ پورٹفولیو سرمایہ کاری رہی۔ملک کے سرکاری شعبے میں پانچ مہینوں میں دو لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں