لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فرحان یوسف کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کا ذمہ دوبارہ سونپ دیا گیا ہے، جبکہ اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔
تین ملکی سیریز 25 دسمبر سے 6 جنوری تک زمبابوے میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان، افغانستان اور میزبان ٹیم زمبابوے شامل ہیں۔ اس کے بعد آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی، اور اس سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔