Get Alerts

انڈر 19 ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ میں تبدیلی، عبدالقادر محمد شایان کے متبادل کے طور پر شامل

انڈر 19 ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ میں تبدیلی، عبدالقادر محمد شایان کے متبادل کے طور پر شامل

لاہور: آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے زخمی محمد شایان کی جگہ عبدالقادر کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑی محمد شایان ٹیم کے ایک ٹریننگ سیشن کے دوران بدقسمتی سے زخمی ہو گئے تھے۔ طبی معائنے میں ان کی ناک کی ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق، میگا ایونٹ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کے متبادل کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی باضابطہ منظوری لازمی ہوتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی درخواست پر کمیٹی نے تمام طبی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد عبدالقادر کے نام کی توثیق کر دی ہے۔

ٹیگز: