Get Alerts

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات شدید سردی کے سبب ملتوی

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات شدید سردی کے سبب ملتوی

گلگت بلتستان: الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں شدید سردی اور سخت موسمی حالات کے پیشِ نظر 24 جنوری کو شیڈول کیے گئے عام انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کی کثرتِ رائے سے کیا گیا اور جنوری میں پولنگ ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی تاریخ اور انتخابی شیڈول موسم بہتر ہونے پر اعلان کیے جائیں گے۔

ٹیگز: