بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش

بیشتر علاقوں میں بادلوں کا راج، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش

کوئٹہ: جاتی سردی پھر لوٹ آئی، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بادل کھل کر برسنے لگے۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ، نوشکی ، خاران، پشین، قلعہ عبد اللہ اور چمن سمیت دیگر علا قوں میں موسلا دار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ میدانی علاقے زیر آب آ گئے۔

استور می  آسمان سے برف کے گالے گرنے سے پہاڑوں کی چوٹیوں نے سفید دوشالہ اوڑھ لیا جبکہ غذر میں وقفے وقفے سے بارش رنگ جما رہی ہے۔ کوئٹہ میں بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق یہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2 دنوں تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں جاری رہے گا جبکہ بارش کے بعد کوئٹہ سمیت بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ موسم کی خبر دینے والوں نے لاہور، راولپنڈی، سمیت خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں