بلوچستان: 2 حادثات میں 6 افراد جاں بحق

بلوچستان: 2 حادثات میں 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان میں 2 حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر  کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ میں بھی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اوتھل میں کوسٹل ہائی وے پر 2 بسیں ٹکرا گئیں۔حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔حادثے کے زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں