اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے وزارتِ توانائی کے حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سحر اور افطار کے مخصوص اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آئے گا، تاکہ شہری آرام سے اپنی عبادات اور سحر و افطار کا اہتمام کر سکیں۔
اویس لغاری نے واضح کیا کہ ایسے فیڈرز جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں یا جو نقصان میں جا رہے ہیں، وہاں بھی سحر و افطار کے دوران بجلی بند نہیں کی جائے گی۔روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔