کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں شدید آتشزدگی کے نتیجے میں پلازے کی گراؤنڈ فلور پر موجود تمام دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ پلازے میں ایک ہزار سے زائد دکانیں موجود ہیں، جبکہ آگ کے باعث عمارت کے مختلف حصوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت کا ایک حصہ بھی گر چکا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ہے اور 20 فائر ٹینڈرز، 4 اسنارکل اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور آگ کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔